خربوزہ

خربوزہ میں کولیسٹرول کی مقدار صفر ہوتی ہے،ماہرین

راولپنڈی (عکس آن لائن) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ خربوزہ میں کولیسٹرول کی مقدار صفر ہوتی ہے تاھم خربوزے کی فصل نازک ہوتی ہے جو کہر کو بھی برداشت نہیں کر سکتی۔ اسی لئے اس کی کاشت فروری میں کورے کا خطرہ ٹل جانے پر کی جائے۔

ترجمان نے بتایاکہ خربوزے کی کاشت کا بہترین وقت وسط فروری سے مارچ کے پہلے ہفتے تک ہے۔ خربوزے کی فصل دیر سے کاشت کرنے سے پیداوار کم ہوتی ہے۔ کیونکہ پودے پر مادہ پھول کم ہو جاتے ہیں اور بعد میں گرمی کی شدت بڑھنے سے پھل چھوٹا رہ جاتا ہے۔ خربوزے کے پودوں پر 4-5 گرام ایس او پی فی لٹر پانی میں ملا کر سپرے کرنے سے مٹھاس اور لذت بڑھ جاتی ہے اسی لئے جب خربوزے بننا شروع ہو جائیں تو ہفتہ وار اس محلول کے تین یا چار سپرے کریں۔ بوائی کیلئے کھالیاں کم و بیش 2 فٹ چوڑی بنائیں۔ بوائی کرتے وقت کھالیوں کے دونوں جانب 40-45 سینٹی میٹر کے فاصلہ پر دو تین بیجوں کاچوکا لگائیں۔

خشک کاشت کی صورت میں بوائی کے بعد دو پانی ہفتہ وار ضرور لگائیں تاکہ اگاؤ بہتر ہوسکے۔ اس کے بعد مارچ تا وسط اپریل پانی کا وقفہ بڑھا دیں جبکہ زیادہ گرمی کے دنوں میں پانچ سے چھ دفعہ پانی لگائیں۔ برداشت کے قریب کم پانی لگائیں تاکہ زیادہ پانی دینے سے خربوزے پھیکے نہ ہو جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں