اداکارہ و ماڈل ریشم

خدا کی قربت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ اس کی مخلوق سے محبت ہے’ ریشم

لاہور(نمائندہ عکس)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ خدا کی ذات کی قربت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ اس کی مخلوق سے محبت ہے ، اگر خدا کی ذات نے آپ کو وسائل سے نوازرکھا ہے تو جتنا ہو سکے اس کی مخلوق پر خرچ کریں لیکن اس پر تکبر نہیں کرنا چاہیے ۔

ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ میرا یہ تجزیہ ہے کہ جب آپ خدا کے دئیے ہوئے میں سے اس کی مخلوق پر خرچ کرتے ہیں تو آپ کو روحانی تسکین ملتی ہے ، یہی وہ ذریعہ ہے جس کے ذریعے انسان اپنے اندر عاجزی بھی پیدا کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ جس قدر ہو سکے خدا کی راہ میں خرچ کروں اور مجھے اس کے بدلے میںجو کچھ ملا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ، خدا کی راہ میں خرچ کرنے سے کبھی کمی نہیں آتی بلکہ آپ کیلئے وہاں سے اسباب پیدا ہوتے ہیں جس کا آپ کے گمان میں بھی نہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں