نعمان اعجاز

خدا کی ذات نے آپکی قسمت میں جو لکھا ہے وہ کوئی بھی نہیں چھین سکتا ‘ نعمان اعجاز

لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ آپ کا توکل مضبوط ہونا چا ہیے ،خدا کی ذات نے آپ کی قسمت میں جو لکھا ہے وہ آپ سے کوئی بھی نہیں چھین سکتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ میں شوبز سے وابستہ لوگوں سے یہی کہتا ہوں کسی نے کسی سے خوفزدہ نہیں ہونا کہ وہ آپ کے حصے کا کچھ لے سکتا ہے ایسا نہیں ہے ،نہ میں چھین سکتا ہوں اور نہ کوئی اور چھین سکتا ہے ۔

نعمان اعجاز نے کہا کہ میں ہمیشہ نیک نیتی سے کام کرتاہوں اور پھر رب پر توکل کرتا ہوں اور وہ ذات مجھے کبھی مایوس نہیں ہونے دیتی ۔ نعمان اعجاز نے کہا ہے آپ کوئی ترکیب کر سکتے ہیں لیکن جو اوپر طے ہو چکا ہے آپ اسے کسی صورت ٹال نہیں سکتے ، انسان خطائوں کاپتلا ہے اسے ہر وقت اپنے ر ب سے گناہوں کی معافی طلب کرتے رہنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں