اقوام متحدہ

خبردار’داعش اور القاعدہ کے حملوں میں اضافہ ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ

نیویارک (عکس آن لائن)اقوام متحدہ نے کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد داعش اور القاعدہ کے حملوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رکن ممالک سے پچھلے 6 ماہ میں موصول ہونے والی انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق داعش اور القاعدہ کورونا پابندیاں ہٹنے کے بعد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق داعش نے اپنے ساتھیوں کو انٹرنیٹ پر کم وقت گزارنے اور دشمن کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کی تیاریوں میں وقت لگانے کی ہدایت کی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں جہاں داعش اور القاعدہ کی قوت برقرار ہے وہاں کورونا سے پیدا شدہ حالات میں خطرہ بڑھ جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں