بھتیجی قتل

خانیوال، چچا نے غیرت کے نام پرشادی شدہ بھتیجی قتل کردی

خانیوال (عکس آن لائن) نواحی علاقہ میں چچا نے غیرت کے نام پرشادی شدہ بھتیجی قتل کردی۔ تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ چک نمبر73/15-Lمیں 20سالہ شادی شدہ لڑکی (س) کو اس کے چچا نے سر میں ڈنڈے کے وار کرکے قتل کردیا اور واردات کے بعد آلہ قتل سمیت فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ صدر میاں چنوں نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کردی جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں