خانقاہ ڈوگراں

خانقاہ ڈوگراں:ملک کی قسمت کھوٹی کرنے والے سابق حکمران عبرت کی تصویر بنے ہوئے ہیں،کامران ڈوگر

خانقاہ ڈوگراں(نمائندہ عکس آن لائن) ملک کی قسمت کھوٹی کرنے والے سابق حکمران عبرت کی تصویر بنے ہوئے ہیں قومی مفادات کو بالائے طاق رکھنے والی پی ڈی ایم خوداپنے منطقی انجام تک پہنچ چکی ہے ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو پہلے کچھ حاصل ہوا نہ آئندہ کچھ حاصل ہوگاہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں سردار کامران ڈوگرتفصیلات کے مطابق۔ پی ٹی آئی رہنما سردار کامران ڈوگر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی قیادت رانا علی سلمان اور رانا وحید احمد خاں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بابا حضرت دیوان رحمة اللہ کی نگری کے لیے ایک پیکج منظور کروایا ھے جس میں نوجوانوں کے لیے نیا سپورٹس کمپلیکس،، ھاکی گراونڈ کی مرمت، ڈھاباں روڈ کے دونوں بڑے جوھڑ جو ستر سال سے ختم نہ ھو سکے ان جوھڑکے لیے دو بڑے نالے جو لاہور سرگودھا روڈ اور محلہ محمد پورہ پر بنے گئے،اسلام پورہ محلہ پرائمری سکول کےلیے نیا راستہ شہر کے لئے دو واٹر فلٹر پلانٹ لگواءجائے گے

اپنا تبصرہ بھیجیں