افتخار احمد

“خاموش ہوجائیں” افتخار احمد نے دوران میچ مداح کو چُپ کروادیا

ہملٹن (عکس آن لائن) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کی مداح کودوران میچ میدان میں خاموش کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہملٹن میں سیریز کے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں افتخار احمد باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے کہ فین نے انہیں ’’چاچا‘‘ کہہ کر مخاطب کیا گیا جس پر کرکٹر کو غصہ آگیا۔

مڈل آرڈر بیٹر نے فین کو کہا کہ” خاموش ہوجائیں”جس پر فین نے جواب دیا کہ وہ انکا مداح ہے اور اسکے خاموش ہوجانے سے کیا ہوگا؟جس دوران افتخار احمد باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے اسوقت پاکستانی باولرز کو کیوی بیٹرز کی جانب سے میچ میں پٹائی لگ رہی تھی جس پر کرکٹر نالاں تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں