جمال خاشقجی

خاشقجی قتل رپورٹ ثبوت اور معلومات کے بغیر ہے، عالمی ذرائع ابلاغ

واشنگٹن(عکس آن لائن)عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندگان نے باور کرایا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے امریکی رپورٹ میں کوئی ثبوت اور کوئی معلومات شامل نہیں ہے۔امریکی چینل کے نامہ نگار برائے قومی سلامتی امور کے مطابق خاشقجی رپورٹ میں کوئی قابل ذکر شواہد پیش نہیں کیے گئے۔ نامہ نگار نے واضح کیا کہ یہ رپورٹ شواہد نہیں بلکہ انٹیلی جنس کے تجزیے پر مبنی ہے۔ادھر سی بی ایس چینل کی خاتون نامہ نگار کا کہنا تھا کہ خاشقجی قتل رپورٹ میں معلومات اور شواہد کے بغیر قیاس آرائیاں شامل ہیں۔دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے باور کرایا کہ مملکت کی حکومت سعودی شہری جمال خاشقجی کے قتل کے جرم کے حوالے سے کانگریس میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مندرجات کو قطعی طور پر مسترد کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں