خاتون جج کو دھمکی کیس، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطلی میں توسیع

اسلام آباد (عکس آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطلی میں توسیع کر دی،ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی نے 20مارچ تک عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا،اس سے قبل وقفے کے بعد دوبارہ سماعت ہوئی تو ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کی عدالت میں پراسیکیوٹر رضوان عباسی پیش ہوئے جنہوں نے عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست کی مخالفت کر دی،انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی غیر موجودگی میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ منسوخ نہیں ہو سکتے، غیر موجودگی میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ منسوخ کیے تو دیگر ملزمان کو بھی یہ فائدہ دیا جائے گا، وارنٹِ گرفتاری عمل میں لانے کے لیے پولیس پہنچی اور ان پرپیٹرول بم پھینکا گیا، پولیس پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے تشدد کیا،

عمران خان کی ضمانت بھی اس میں واپس لینی چاہیے،اسپیشل پراسیکیوٹر نے وارنٹ کی منسوخی کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ عدالت وکالت نامے پر دستخط نادرا سے کراس چیک کروا لے، مسلسل عدم حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے، عمران خان اے ٹی سی، بینکنگ کورٹ اور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے مگر کچہری نہیں گئے، ان کی جانب سے طبی بنیادوں پر متعدد بار استثنی لیا گیا،پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان عدالتوں میں پیشی کی بجائے ریلی کو لیڈ کرتے رہے ہیں، وزیر آباد واقعے کے بعد راولپنڈی میں ریلی کو بھی عمران خان نے لیڈ کیا، وارنٹ صرف ایک صورت میں منسوخ ہوتا ہے جب ملزم عدالت میں پیش ہو، قانون کی نگاہ میں سب برابر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں