حیدر سلطان

حیدر سلطان نے 2020کو فلم انڈسٹری کا سال قرار دیدیا

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکار حیدر سلطان نے 2020کو فلم انڈسٹری کا سال قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے سال میں کم و بیش 50فلمیں بنیں گی ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے کام کرنے والے پنجابی اور اردو فلموں کی تفریق کے بغیرکام کر رہے ہیں ۔

2019 میں ہمیں توقعات سے بڑھ کر کامیابی ملی ہے اور انشااللہ نیا سال فلم اندسٹری کی بحالی کی رفتار ہونے کا سال ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جیسے جیسے فلموں کی تعداد بڑھے گی ہماری انڈسٹری عروج حاصل کرے گی ۔پاکستان میں اردو کے ساتھ پنجابی فلموں کی بحالی بھی ہوئی ہے جس سے انڈسٹری کو تقویت ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں