لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکار حیدر سلطان فلم ” اتھرا شیر ” میں اپنے مرحوم والد سلطان راہی کی طرح نظر آئیں گے۔ اداکار نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری ایک فلم ” میرا دل چنا ” مکمل ہو گئی ہے جبکہ ” اتھرا شیر ” جس میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہوں تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم میں اپنے مرحوم والد سلطان راہی کا گٹ اپ اپنایا ہے اور اسے بہت پسند کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں سلطان راہی جیسا کوئی دوسرا فنکار پیدا نہیں ہو سکتا ، ان کا گٹ اپ اپنانے کا مقصد بھی انہیں خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ میرے دونوں پراجیکٹ دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- عنقریب شادی کا کوئی ارادہ نہیں ،اداکارہ سونیا حسین
- فضا علی نے”کہانی سنو” کا اپنا ورژن پیش کر کے میوزک کی دنیا میں تہلکہ مچادیا
- چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی جانب سے امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مشتمل 2023 کی رپورٹ جاری
- امن کے تحفظ میں چین کے کردار پر یو این انڈر سیکرٹری جنرل کی جانب سے پزیرائی
- چین میں اعلی معیار اور مکمل روزگار کو فروغ دیا جائے، چینی صدر