موسمی بیماریوں

حکیم میاں لیاقت احمد کی موسمی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے اہم ہدایات

قصور (عکس آن لائن) موسم کی تبدیلی کے باعث ٹھنڈی‘ تلی ہوئی یا کھٹی اشیاء کھانے سے گلاخراب ہوسکتاہے جو بعدمیں کھانسی‘ نزلہ اور بخار کا باعث بھی بنتاہے لہذا عوام الناس بالخصوص بچوں کو مذکورہ اشیاء سے پرہیزکی ہدایت کی گئی ہے جبکہ موٹرسائیکل چلاتے وقت سراور گردن کو بھی ڈھانپناچاہئیے ۔ان خیالات کا اظہا رفاضل طب الجراحت‘جنرل فزیشن ہربل میڈیسن قصورحکیم میاں لیاقت احمدعلی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ موسم سرما کے آغاز سے اب تک جاری خشک‘آلودہ ‘سموگ زدہ ‘خشک و سردموسم بچوں اوربوڑھوں کیلئے وبال جان بن گیاہے جبکہ نوجوان افراد کی بڑی تعداد بھی مختلف موسمی بیماریوں کا شکارہورہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ خشک سردی کے باعث تمام عمر کے افرادمیں گلے کی خرابی‘ کھانسی‘ نزلہ ‘بخار اور وائرل انفیکشن کے امراض میں اضافہ ہورہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑوں کا مناسب استعمال اشدضروری ہے تاہم موٹرسائیکل چلاتے ہوئے سر اور گردن کو ضرور ڈھانپنا چاہئیے ۔انہوں نے بتایا کہ گلا خراب ہونے کی صورت میں فوری طورپر نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کرنا مفید ہے تاہم بخارکی صورت میں فوری قریبی ڈاکٹر سے رجوع کیاجائے تاکہ بعدمیں کوئی پیچیدگی پیدانہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں