قمر زمان کائرہ

حکومت گرانے کیلئے وفاداریاں تبدیل نہیں کروا رہے،قمر زمان کائرہ

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءقمر زمان کائرہ کا کہنا ہے ان کی جماعت حکومت گرانے کے لیے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرا رہی بلکہ وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتیں خود ان سے ناراض ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم حکومت کو گرانے کے لیے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرا رہے، کسی کو اتحاد کی پیشکش کرنا جمہوری طریقہ ہے جب کہ عوام کے لیے اتحاد بنانا سازش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے متعلق عمران خان کیا کہتے تھے سب کو پتا ہے۔ وفاقی حکومت نے جتنے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں ہوا، یہ کسی سے ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہیں تو ان کے ساتھ کیسے چلا جاسکتا ہے؟قمر زمان کائرہ نے کراچی کی صفائی مہم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر علی زیدی شہر کا کچرا صاف کرنے آئے تھے مگر وہ بھی ایم کیو ایم کے ساتھ نہیں چل سکے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم)کو وزیراعظم عمران خان کی حکومت گرانے میں ساتھ دینے کے بدلے سندھ میں وزارتیں دینے کی پیشکش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں