ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

حکومت کے موثراقدامات سے کورونا تیزی سے نہیں پھیلا،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(عکس آن لائن) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ حکومت کے موثراقدامات کی وجہ سے کورونا وائرس تیزی سے نہیں پھیلا،زائرین کے لیے کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں،ڈاکٹروں کا بحران میں کام کرنا ان کے فرائض میں شامل ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ امریکا کے ایئرپورٹس پرچیکنگ نہیں لیکن پاکستان میں ہورہی ہے،حکومت کے موثراقدامات کی وجہ سے کورونا تیزی سے نہیں پھیلا،وزرا اورارکان سے لوگ ملتے تھے اس لئے پارلیمانی سرگرمیاں بند کیں،پارلیمانی کیلنڈرکے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دن پورے کرلیں گے،

قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان سمیت مقروض ممالک کے قرضے معاف کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ زائرین میں عورتیں اور بچے تھے انہیں واپس لانا تھا،زائرین کے لیے کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں،ڈاکٹروں کا بحران میں کام کرنا ان کے فرائض میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں