اسد قیصر

حکومت کے غیر قانونی اقدامات سے عام انتخابات کاماحول بن رہا ہے’اسد قیصر

لاہور(عکس آن لائن)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کے غیر قانونی اقدامات سے عام انتخابات کا ماحول بن رہا ہے ،حکمران صرف اپنی سیاست کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس گئے تھے ،

ہم نے التماس کی تھی کہ استعفے قبول کرنے ہیں تو اکٹھے کریں، جو کچھ بھی ہو رہا ہے قانون اور آئین کے خلاف ہورہا ہے ،یہ صرف اپنی سیاسی مفادات کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تو عام انتخابات ہیں اور ان کے غیر قانونی اقدامات سے عام انتخابات کا ماحول بن رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں