میاں نعمان کبیر

حکومت کے ساتھ ملکر کرونا وائرس کو شکست دیں گے : چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر

لاہور (عکس آن لائن) چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیر نے سیئنر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ آج یہاں گلبرگ آفس میں تاجروں و صنعتکاروں کے ایک ڈیلگیشن سے ملاقات میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے ایشو پر تمام بزنس کمیونٹی حکومت کے ساتھ ہے اور حکومت کے ساتھ ملکر اس موذی وائرس کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتیں گے۔

کرونا وائرس بارے مشکل فیصلوں کی تاجر وصنعتکار برادری حمایت کرتی ہے مگر ساتھ ہی ملک میں جاری اقتصادی بحران کی طرف بھی توجہ دی جائے، کیونکہ ایکطرف کرونا وائرس صنعتوں اور تجارتی سرگرمیوں کو متاثر کر رہا ہے اور دوسری طرف معیشت پہلے ہی کساد بازاری اور جمود کا شکار ہے۔ شرح سود میں حسب متوقع کمی نہ ہونا،ٹیکسوں کے سلیب اور زائد شرح سے پیداواری لاگت میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے جس سے برآمدی صنعتوں کیلئے غیر ملکی آڈرز کی تکمیل دشوار ہوتی جارہی ہے اور صنعتیں عالمی منڈی میں مقابلے کی سکت کھوتی جارہی ہیں۔ کرونا وائرس عالمی معیشت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، وائرس کے منی اثرات نے پوری دیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے اور ملکی معیشت بھی متاثر ہوئی ہے۔

حکومت کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مزید سخت اقدامات اٹھائے اور اسکے علاوہ صنعت و تجارت کو ٹیکسوں میں ریلیف دے تاکہ اس وائرس کے معیشت پر اثرات کا اثر زائل ہو سکے۔موجودہ صورتحال میں اگر بر وقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو خدشہ ہے کہ مزید صنعتی یونٹس بند ہو جائیں گے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں سے ۵۳ فیصد تک کمی آ چکی ہے اس تناسب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں تاکہ پیداواری لاگت کم ہو سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں