فواد چوہدری

حکومت کے اقتدار کے دن گنے جا چکے، فواد چوہدری کا دعویٰ

گوجرانوالہ (نمائندہ عکس)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں ۔میڈیا سے بات چیت میں فواد چوہدری نے 10 ماہ تک مارچ جاری رکھنے کے بیان کے حوالے سے عمران خان کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے بیان کے سیاق و سباق کو سمجھا نہیں گیا ، اصل میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ 10 ماہ تک لانگ مارچ چلا سکتے ہیں لیکن حکومت اتنی دیر نہیں رہ سکتی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ، یہ حکومت اب مزید 10سے 15 روز سے زیادہ نہیں چلے گی، اس کے انہیں راہ فرار نہیں ملے گی

۔فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکومتی مطالبات کو مضحکہ خیز اور ناقابل قبول قرار دے دیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ مارچ کے لیے حکومت کے زیادہ تر مطالبات مضحکہ خیز ہیں، ہم انہیں قبول نہیں کریں گے، جہاں تک مارچ میں اسلحہ لانے کے الزامات کا تعلق ہے، ہم کوئی اسلحہ نہیں لا رہے، ہمارے ساتھ مارچ میں خاندان، بچے اور خواتین شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف نئے انتخابات چاہتی، حل صرف نئے انتخابات ہیں اور اس بارے میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں