حلیم عادل شیخ

حکومت کی سیاست گردی انتہا ء کی ہے’حلیم عادل شیخ

لاہور(نمائندہ عکس) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی سیاست گردی انتہا ء کی ہے،سندھ کے قائد حزب اختلاف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔وہ لاہور ہائیکورٹ میں شورٹی بانڈ جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر میرے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔لاہور ہائیکورٹ نے بدھ کے روز حلیم عادل شیخ کی 18جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔علاوہ ازیںسندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے پنجاب اسمبلی میں مہمان گیلری میں بیٹھ کر اجلاس کی کارروائی دیکھی ۔سپیکر چوہدری پرویز الٰہی اور ارکان نے حلیم عادل شیخ کی سیاسی جدوجہد کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں