جماعت اسلامی

حکومت کی جانب سے پھینکا گیا پیٹرول بم قابل مذمت ہے،جماعت اسلامی

کراچی (نمائندہ عکس ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پھینکا گیا پیٹرول بم قابل مذمت ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ رات کو حکومت نے پیٹرول بم پھینکا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے، اس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا ہر شخص اس سے متاثر ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جب یہ لوگ اپوزیشن میں ہوتے ہیں مہنگائی کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں اور جب حکومت ملتی ہے تو مہنگائی کا رونا روتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی غلامی کیوں کرتے ہیں، آئی ایم زراعت، جاگیرداروں پر ٹیکس کیوں نہیں لگاتے سب ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیٹرول میں اضافہ واپس لیا جائے، 29مئی کو کراچی کارواں کا آغاز کر رہے ہیں، اس کا مقصد شہری مسائل اٹھانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں