رضا ربانی

حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اقتصادی پیکج میں بہت دیر ہو چکی ہے، رضا ربانی

اسلام آباد (عکس آن لائن)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اقتصادی پیکج میں بہت دیر ہو چکی ہے،یہ پیکیج ٹوٹتی ہوئی حکومت کو بچانے کی کوشش ہے،پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا،حکومت کے پاس آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہونے کی سیاسی قوت نہیں تھی۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز نیپرا نے 5.95 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ،حکومت نے بجلی کی قیمت میں پانچ روپے کمی کی منظوری دی،نیپرا کی سمری منظور ہونے پر عوام کو بجلی کی قیمت میں ریلیف صفر ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں