کیماڑی واقعے

حکومت کیماڑی واقعے پر سنجیدہ نہیں،میئر کراچی

کراچی (عکس آن لائن ) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ اور وفاقی حکومتوں کی جانب سے کیماڑی واقعے پر سنجیدگی نہیں دکھائی گئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سرکاری سطح پر اس واقعے کی اطلاع نہیں ملی تھی، ٹی وی کے ذریعے واقعے کا علم ہوا۔میئر کراچی وسیم اختر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق سندھ حکومت سے پوچھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں