ڈاکٹر شاہد صد یق

حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کبھی کامیاب نہیں ہوگی ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (عکس آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کبھی کامیاب نہیں ہوگی ،بلدیاتی انتخابات میں کرپٹ اپوزیشن کی سب جماعتوں کو اپنی سیاسی اوقات کا اندازہ ہو جائے گا،شریف خاندان اور ان کے حواری اپنے جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی تقدیر بدلنے کا ایجنڈالے کر برسر اقتدار آئی ہے اور وزیر اعظم عمران خان عوام کی قسمت بدل کر نئے پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرکے دم لیں گے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت روز اول سے ملکی وسائل پر زیادہ سے زیادہ انحصار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے،عوام کو ہر سطح پر ریلیف حاصل ہے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کے مفاد کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گی کرپشن کی بنیاد پر کھڑی اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں