عظمی بخاری

حکومت کو جلسے کا خوف نہیں تو ایک ہفتے سے کرایے کے ترجمان واویلا کیوں کررہے ہیں’عظمی بخاری

لاہور (عکس آن لائن) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے جناح اسٹیڈیم کے اردگرد 31کنٹینرز لگا گئے ہیں،چوہان صاحب آپ لوگوں کے یہ ہتھکنڈے اب عوام کا راستہ نہیں روک سکتے۔

فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ عمران خان نے اپوزیشن کو دھرنے کیلئے کنٹینر اور بریانی دینے کا وعدہ کیا تھا،عمران خان نے ہمیں تو کنٹینر نہیں دیالیکن پورے پنجاب میں کنٹینرز لگاکر راستے بلاک کردیے ،ماڈل ٹان کو کنٹینرز لگاکر سیل کیاگیا ،اگر حکومت کو جلسے کا خوف نہیں ہے تو ایک ہفتے سے کرایے کے ترجمان واویلا کیوں کررہے ہیں۔

چوہان صاحب پی ڈی ایم کے جلسے پر اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا،تمام بینرز اور فلیکس پنجاب حکومت پہلے اتار چکی ہے،ہاں پنجاب حکومت کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ،کنٹینرز لانے اور سیکیورٹی پر 1ارب لازمی خرچ ہوئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے چوں چوں کا مربہ اکٹھاکرکے ملک تجربہ گاہ بنادیا ہے۔پاکستان کواب کھلنڈرے اور نالائق کھلاڑیوں کی مزید تجربہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔پی ڈی ایم کاصرف ون پوائنٹ ایجنڈاہے ووٹ چور اور دھاندلی زدہ حکومت سے چھٹکارہ،مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کو سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کیا ہے۔

پی ڈی ایم کا ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں ہے ہم صرف پاکستان کیلئے باہر نکلیں ہیں۔پی ڈی ایم کی قیادت ہی اب چینی چوروں اور آٹا چوروں سے قوم کو نجات دلائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں