سینیٹر سراج لحق

حکومت کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کرے،پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، سراج الحق

اسلام آباد( عکس آن لائن) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج لحق نے کہا ہے کہ حکومت کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کرے،پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،اقوام متحدہ نے کشمیرمیں بھارتی مظالم پر آنکھیں بند کررکھی ہیں۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 154روزسے بدترین کرفیو نافذ ہے لیکن عالمی ضمیر سویا ہواہے ،

اقوام متحدہ اپنے وعدہ کے مطابق کشمیر یوں کو حق خود ارادیت دلائے،اقوام متحدہ نے کشمیر یوں کو حق خودارادیت دلانے کا وعدہ پورا نہیں کیا، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارت سے آزادی کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں دیں،اقوام متحدہ نے کشمیرمیں بھارتی مظالم پر آنکھیں بند کررکھی ہیں،پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے حکومت عالمی سطح پر آواز بلند کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں