اسلام آباد (عکس آن لائن) حکومت نے پاکستان ریلوے کی تنظیم نو کیلئے چار ہائی لیول پروفیشنل مشیربھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ،مشیروں کی تقرری دو سال کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرپاکستان ریلوےکی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا گیا ، ریلوے حکام کا کہنا ہے اسٹرکچر تبدیلی کیلئے چار ہائی لیول پروفیشنل مشیربھرتی کیے جائیں گے،مشیرریلوے کی تنظیم نواور پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کریں گے، مشیروں کی تقرری دو سال کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد کی جائے گی۔حکام نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے کی جدید تقاضوں کے مطابق تنظیم نو کی جائےگی۔