جنوبی پنجاب

حکومت کا جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا بل اسمبلی میں پیش کرنے اور وہاں فی الفور سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد(عکس آن لائن) حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیئے اسمبلی میں بل پیش کرنے اور وہاں فی الفور سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کرلیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیئے اسمبلی میں بل پیش کیاجائے گا اور اس پر سیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی ،

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بجٹ میں 35 فیصد فنڈ زجنوبی پنجاب کے لیئے مختص کریں گے ،جنوبی پنجاب کے لیئے فی الفور سیکریٹریٹ قائم کرنےکافیصلہ ہوا ہے ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے لیئے تعینات کر دیاجائے گا، سیکرٹریٹ کے لیئے تین ارب روپے درکار ہوں گے جبکہ ایڈیشنل 1350 آسامیاں درکار ہوں گی،صوبے کے دارالخلافہ کا فیصلہ منتخب اسمبلی کرے گی یہ خوش آئند ڈویلپمنٹ ہے، آج تاریخی دن ہے، اس ڈویلپمنٹ سے وفاق پاکستان مضبوط ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار بدھ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں جنوبی پنجاب کے تمام سٹیک ہولڈرز اور اراکین نے شرکت کی ، وزیر اعظم نے ایک طویل مشاورتی سیشن کیا ، تحریک انصاف نے الیکشن کے منشور میں جو وعدے کیئے تھے اس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں جنوبی پنجاب کے لیئے سیکرٹریٹ کی فی الفور منتقلی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ طیارہ حادثے کے شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا بھی کرتے ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج وزیر اعظم کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد کیاگیا جس میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزرا بھی موجود تھے ،

اجلاس میں وزیر اعظم نے پارٹی کے منشور کو سامنے رکھتے ہوئے سب سے رائے لی ،ہم نے وہاں کی عوام سے جو وعدہ کیا تھا آج اسے عملی جامہ پہنانےکے لیئے موثر قوم اٹھایا گیا ،جنوبی پنجاب صوبے کے لیئے اسمبلی میں بل پیش کیاجائے گا اور اس پر سیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب محرومیوں کاعلاقہ ہے، محرومیوں کو ختم ہونا چاہیئے ،وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بجٹ میں 35 فیصد فنڈ زجنوبی پنجاب کے لیئے مختص کریں گے ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں فنڈز مختص کردئیے جاتے تھے لیکن فنڈز کے استعمال کے وقت جو وعدہ کیاجاتا تھا وہ پورا نہیں ہوتا تھا،

جنوبی پنجاب کے لیئے فی الفور سیکریٹریٹ قائم کرنےکافیصلہ ہوا ہے ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے لیئے تعینات کر دیاجائے گا،سیکرٹریٹ کے لیئے تین ارب روپے درکار ہوں گے جبکہ ایڈیشنل 1350 آسامیاں درکار ہوں گی، یہ خوش آئند ڈویلپمنٹ ہے، آج تاریخی دن ہے، وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ تاریخی فیصلہ ہے، عمران خان نے جمعرات کو پارلیمانی اجلاس بھی بلایا ہے ،جس میں ارکان کو بھی اعتماد میں لیاجائے گا، اس ڈویلپمنٹ سے وفاق پاکستان مضبوط ہوگا ،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس علاقے پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی، جنوبی پنجاب صوبہ بنے گا ،این ایف سی میں اس کو حصہ ملے گا،

وفاق میں اس کو نمائندگی ملے گی،ترقی کے لے جو رقوم درکار ہیں وہ ان کو ملیں گی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب تک کسی جماعت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں تھی ،ن لیگ کے پاس اکثریت تھی وہ یہ کر سکتے تھے لیکن انہوں نے نہیں کیا ، توقع کرتا ہوں جب بل پیش کریں گے تو پیپلز پارٹی اس کی حمایت کرے گی، توقع ہے ن لیگ کے ارکان بھی اپنی قیادت کو قائل کریں گے اور اس تحریک کو آگے بڑھانے میں مثبت کردار ادا کریں گے،ہرجماعت کو اپنی رائے کا حق ہے ،صوبے کے دارالخلافہ کا فیصلہ منتخب اسمبلی کرے گی ، اس پر عوام کی رائے کو اہمیت دی جائےگی

اپنا تبصرہ بھیجیں