عثمان ڈار

حکومت کامیاب جوان پروگرام کے تحت مزید چارمنصوبے شروع کرےگی‘ عثمان ڈار

لاہور( عکس آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈارنے کہاہے کہ نوجوانوں کےلئے روزگار کے بھرپورمواقع پیدا کرنے کےلئے حکومت کامیاب جوان پروگرام کے تحت مزید چارمنصوبے شروع کرے گی۔سرکاری ریڈیو کے مطابق عثمان ڈار نے کہا کہ متعلقہ پروگرام کے تحت ہرنیامنصوبہ آٹھ سے دس ہفتوں کے بعد شروع کیاجائے گا۔اس سلسلے کانیاپروگرام”کامیاب جوان سٹارٹ اپ پاکستان“ہے جس سے ملک میں کاروباری سرگرمیوںکو فروغ ملے گا اورنوجوانوں کے تصورات کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ ”گرین یوتھ موومنٹ“ایک اورمنصوبہ ہے جس کے تحت سرکاری اور نجی شعبے کی یونیورسٹیوںکے طلبا کی جانب سے ماحول دوست سرگرمیوں کے اجرا ءکی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل انٹرن شپ پروگرام کے تحت ہزاروں طلبا ءکو صنعتی شعبے میں ایک سالہ روزگارپروگرام کے مواقع فراہم کئے جائیں گے جو تقریباً اپنے افتتاحی مرحلے میں ہے۔عثمان ڈارنے کہاکہ ان کے محکمے نے وزارت صحت کے اشتراک سے نرسنگ سٹاف کو پیشہ وارانہ تربیت کی فراہمی کاپروگرام بھی وضع کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں