ذوالفقار بخاری

حکومت چین میں پھنسے پاکستانی طلباءکی مشکلات حل کرنا چاہتی ہے ، ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ( عکس آن لائن) معاون خصوصی اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ حکومت چین میں پھنسے پاکستانی طلباءکی مشکلات حل کرنا چاہتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وائرس کا کوئی حل نہیں ہے نہ ہی اس کا کوئی ماہر موجود ہے ۔ بہت سے ممالک مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کسی کو اندازہ نہیں جو وہ کررہے ہیں وہ ٹھیک ہے یا نہیں ۔بدھ کے روز وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی ذوالفقار بخاری نے کہا کہ چین میں کرونا وائرس کی صورتحال بہت گھمبیر ہو چکی ہے اور اس وائرس کی ساخت سے متعلق کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے جبکہ حکومت چین میں پھنسے پاکستانی طلباءکی مشکلات حل کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وائرس کا کوئی حل نہیں ہے نہ ہی اس کا کوئی ماہر موجود ہے ۔

بہت سے ممالک مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کسی کو اندازہ نہیں جو وہ کررہے ہیں وہ ٹھیک ہے یا نہیں ۔ ذوالفقار بخاری نے کہا کہ چین میں رہنے والے پاکستانی طلباءمحفوظ ہاتھوں میں ہیں جبکہ پاکستانی سفارتخانے سے2 افراد کو ووہان جانے کی اجازت دی گئی ہے۔پاکستان واحد ملک ہے جو سفارت کاروں کے بچوں کو ووہان بھیج رہا ہے اور کئی ممالک کو اس حوالے سے کئے گئے اقدامات پر یقین نہیں ہے۔

وائرس کے حوالے سے ان اقدامات کے نتائج سے ابھی تک کسی کو پتہ نہیں ہے ۔ ووہان سے2 افراد کو بغیر چیکنگ واپس نہ آنے کی شرط پر جانے کی اجازت ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے لوگ اس لئے بھیجے تاکہ وہ وہاں جاکر حالت دیکھ سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں