پی ڈی ایم

حکومت پی ڈی ایم کوجلسے کی باقاعدہ اجازت نہیں دے سکتی، شہباز گل

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے کہاہے کہ حکومت پی ڈی ایم کوجلسے کی باقاعدہ اجازت نہیں دے سکتی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ این سی سی،عدالتی فیصلے کے مطابق باقاعدہ اجازت نہیں دی جاسکتی۔

معاون خصوصی نے کہاکہ پی ڈی ایم کوجلسہ کرناہے کرلے،رکاوٹ کھڑی نہیں کرینگے،اگرایس اوپیزکی خلاف ورزی ہوئی توقانون حرکت میں آئیگا۔ انہوںنے کہاکہ وزیرداخلہ شیخ رشیدنے بھی گزشتہ روزجلسے میں رکاوٹ نہ ڈالنے کااعلان کیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں