مفتاح اسماعیل

حکومت پیٹرول کی قیمت پر 99.7 فیصد ٹیکس وصول کر رہی ہے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (عکس آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت پر 99.7 فیصد ٹیکس وصول کر رہی ہے۔مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت 81 روپے 58 پیسے فی لیٹرکرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اعتبار سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 35 روپے 73 پیسے اور اس پرٹیکس 35 روپے 61 پیسے ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پیٹرول پرفرائٹ اور او ایم سی منافع وغیرہ 10 روپے 24 پیسے ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ ماہ حکومت کا پیٹرول کی قیمت پرٹیکس 56 فیصد تھا ،رواں ماہ حکومت کا پیٹرول کی قیمت پر ٹیکس 99.7 فیصد ہے۔

خیال رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی تھی تاہم حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 سے 30 روپے تک کمی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں