محسن نقوی

حکومت پولیس شہدا کے لواحقین کیساتھ ،مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے’ محسن نقوی

لاہور(عکس آن لائن)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے چیئرنگ کراس دھماکے کے شہدا ء کی چھٹی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے،پنجاب حکومت شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پولیس شہدا ء ہمارا مان ہیں۔

شہید ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر)سید احمد مبین، شہید ایس ایس پی آپریشن لاہور زاہد گوندل اور دیگر پولیس اہلکاروں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر)احمد مبین اور ایس ایس پی آپریشن زاہد گوندل نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا،قو شہدا ء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی،شہدا ء نے عظیم مقصد کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں،شہدا ء ہمیشہ ہمارے دلوں میں بستے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم پنجاب پولیس کے شہید افسروں،اہلکاروں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں