حکومت پاکستان

حکومت پاکستان نے غیر معمولی بنیادوں پر افغانستان کے لئے بھارتی امداد کو اپنی سرزمین سے بھیجنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(عکس آن لائن)حکومت پاکستان نے غیر معمولی بنیادوں پر افغانستان کے لئے بھارتی امداد کو اپنی سرزمین سے بھیجنے کی اجازت دیدی ۔

ترجمان عاصم افتخار نے کہاکہ حکومت پاکستان نے غیر معمولی بنیادوں پر افغانستان کے لئے بھارتی امداد کو اپنی سرزمین سے بھیجنے کی اجازت دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے بھارتی امداد اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے طورخم تک جانے کی اجازت دی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی آسانی سے ترسیل کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ترجمان نے کہاکہ 41 افغان ٹرکوں کی پہلی کھیپ اٹاری واہگہ سے بھارتی گندم کی کھیپ لوڈ کرنے کے بعد واپس طورخم سے افغانستان پہنچے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں