واہگہ بارڈر

حکومت پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)حکومتِ پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، فیصلہ افغان حکومت کی پاکستان سے خصوصی درخواست پرکیا گیا ہے،

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے واہگہ بارڈر کھولاجائے گا، ٹرانزٹ ٹریڈکے تحت واہگہ بارڈر15جولائی سے کھولا جائے گا.دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کوروناتناظر میں تمام ایس او پیز،پروٹوکولز کاخیال رکھا جائےگا، فیصلہ افغان حکومت کی پاکستان سے خصوصی درخواست پرکیا، پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت وعدہ پوراکردیا.

ترجمان نے کہا معاہدے کے تحت پاکستان نے باہمی تجارت بحال کردی ہے، پاکستان،افغانستان کے درمیان کوروناسے پہلے کی پوزیشن پرتجارت بحال ہوگی.دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان شعبوں میں تجارت اور معاہدے کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں