آئی ایم ایف

حکومت نے پیٹرولیم اسکیم پر کوئی مشاورت نہیں کی،آئی ایم ایف

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ حکومت نے کم آمدن والوں کے لیے پیٹرول پر سبسڈی سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے موٹرسائیکل اور گاڑیوں والوں سے متعلق اسکیم پر عالمی مالیاتی فنڈ سے کوئی مشورہ یا رابطہ نہیں کیا۔

ایسٹر پریز نے کہا کہ آئی ایم ایف اسٹاف اس حوالے سے جامع تفصیلات چاہتا ہے جس میں اس اسکیم کی ٹرمز اینڈ کنڈیشن، لاگت، ٹارگٹنگ، اسکیم کے غلط استعمال اور دیگر اقدامات سے متعلق حکومت سے انتہائی محتاط ہوکر بات چیت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے پیش نظر 800 سے کم گاڑی والوں کے لیے پیٹرول سے متعلق اسکیم لانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت موٹرسائیکل والوں کو پیٹرول پر 100 روپے تک سبسڈی دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں