پٹرول

حکومت نے پٹرول اورڈیزل پر ایک بار پھر ٹیکس و مارجن بڑھا دیئے

لاہور(عکس آن لائن )حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں نمایاں کمی تو کی ہے تاہم دوسری طرف ٹیکس اور مارجن بڑھا کر عوام کو ڈیزل پر ریلیف کم دیا ہے۔عوام کو ہائی اسپیڈڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کا کم ریلیف دیا گیا۔دستاویزات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح 50 سے بڑھا کر 55 روپے مقرر کی گئی۔

دستاویز کے مطابق پٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے پٹرول پر تیل کمپنیوں کے مارجن میں 47 پیسے کا اضافہ کردیا گیا،پٹرول پر فی لیٹر او ایم سی مارجن اب 7.41 روپے مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پٹرول پر ڈیلر مارجن بھی 41 پیسے اضافے کے بعد 8 روپے 23 پیسے مقررکیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں