طویل ترین اجلاس

حکومت نے ملکی تاریخ کا طویل ترین اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا،

اسلام آباد(عکس آن لائن)حکومت نے ملکی تاریخ کا طویل ترین اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، قومی اسمبلی اجلاس 5 جون سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کیلئے سمری صدر کو ارسال کر دی گئی،

تفصیلات کے مطابق مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا اپوزیشن سے ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں بھی بات کریں گے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے طویل ترین اجلاس ہو گا، اجلاس میں بجٹ منظوری، قانون سازی اور آئینی ترامیم زیر غور آئیں گی،

اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ مشیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ ا جلاس صرف دن ہی نہیں کام پورا کرنے کیلئے بھی بلایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ نظام میں کسی قسم کی آئینی خلا یا کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں