سپریم کورٹ

حکومت نے سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے پر عملدرآمدکیخلاف حکم امتناع کی درخواست دائرکردی

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق 28 نومبر کے فیصلے پر عملدرآمد کیخلاف حکم امتناع کی سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی،حکومت کی جانب سے نظرثانی درخواست کے بعد 2متفرق درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں ،

حکومت کی جانب سے حکم امتناع اورلارجربنچ کی استدعاالگ الگ درخواستوں میں کی گئی، دائر کردہ ایک درخواست میں حکومت نے سپریم کورٹ سے28 نومبر کے فیصلے پرنظرثانی کیلئے 5رکنی لارجربنچ بنانے کی استدعاکی ہے جبکہ دوسری درخواست میں سپریم کورٹ سے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد پر حکم امتناع بھی مانگ لیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پرفیصلے تک 28نومبرکے حکم پرعملدرآمدمعطل کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں