اسلام آ باد (عکس آن لائن) زرمبادلہ بچانے کے لئے حکومت نے حج پر کوٹے کی پابندی لگا دی ہے، اس اقدام سے 40 کروڑ ڈالر کی بچت ہو سکے گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا،اسے منظوری کے لئے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے اوورسیز پاکستانیز اپنے عزیز و اقارب کو زرمبادلہ کی صورت میں ادائیگی کرکے حج پر بھیج سکیں گے۔
گزشتہ سال کی نسبت حج اخراجات میں بڑا اضافہ ہونے کا امکان ہے، حج اخراجات 12 سے 13 لاکھ رہنے کا امکان ہے۔ حکومت کے پاس عازمین حج کو دینے کے لئے زرمبادلہ کی کمی ہے جس کی وجہ سے تقریبا 90 ہزار کے قریب عازمین حج کو پاکستانی سپانسر کریں گے۔