لاہور (عکس آن لائن)قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت میں شمولیت سے انکار نہیں کیا، ہم حکومت کے اچھے کاموں میں انہیں سپورٹ کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ نہیں ہیں، مسلم لیگ (ن)کے ساتھ حکومت میں شمولیت کے لیے بات چیت جاری ہے۔کسانوں سے متعلق بات کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ کسانوں کے معاملے میں مڈل مین نے پیسے کمالیے، اس سے کسانوں کا نقصان ہوا ہے۔
انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کسانوں کے حق میں ہے، جب بجٹ کے خدوخال بنیں گے تو پیپلز پارٹی اپنی اس پالیسی کے مطابق حکومت کو مشورہ دے گی،جو بھی بجٹ پیش کرے وہ نوجوان اور کسان دوست ہونا چاہیے، کوئی بھی بل یا قانون اکثریت سے پاس ہوگا۔