آل پاکستان انجمن تاجران

حکومت موجودہ حالات میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کرے‘ آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور (عکس آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت موجودہ حالات میں ایسے کسی بھی فیصلے سے گریز کرے ،

حکومت لاک ڈاﺅن کے دوران مئی کے آخری ہفتے اور جون میں کوروناکیسز بڑھنے کی رپورٹ مرتب کر کے عدالت عظمیٰ میں پیش کر چکی ہے اس لئے کاروبار کھولنے کو کیسز بڑھنے کے جواز کے طور پر پیش نہیں کرنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں منعقدہ مختلف مارکیٹوں کے عہدیداروںکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ تاجر کورونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے مرتب کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کویقینی بنا رہے ہیں ۔ حکومت کو بھی چاہیے کہ تاجروں سے مارکیٹوں کےلئے طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد کرے ۔ انہوںنے کہا کہ کاروبار کھولنے کی اجازت کو کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کی وجہ قرار دینا قطعاً درست نہیں کیونکہ حکومت سپریم کورٹ میں ایک ماہ قبل جو رپورٹ پیش کرچکی ہے اس میں واضح بتایاگیا تھا کہ مئی کے آخر تک کیسز کی تعداد50ہزار سے تجاوز کر جائے گی اور جون میں بھی یہ تعداد بڑھے گی ۔

انہوںنے مزید کہا کہ عوام اور خریداروں سے اپیل ہے کہ وہ کورونا سے بچاﺅ کیلئے مرتب کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تاجر طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہے اس لئے حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ نہ کرے بلکہ ایک سال کےلئے قیمتوں میںکمی کرکے انہیں منجمد کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں