ہمایوں اختر خان

حکومت معیشت کی دوبارہ بحالی کے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے پر عزم ہے، ہمایوں اختر خان

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے اثرات کی زد میں آنے والے طبقات کو ریلیف کی فراہمی اور معیشت کی دوبارہ بحالی بڑا چیلنج ہے لیکن حکومت اس کیلئے پرعزم ہے ،مشکل کی اس گھڑی میں اپوزیشن کو جو کرداراداکرناچاہیے تھااس نے وہ ادانہیں کیا ،امداد کی شفافیت کے ساتھ تقسیم کو یقینی بنانے کےلئے سخت جانچ پڑتال کا میکنزم بنایاگیا ہے ۔

ہفتہ کو حلقہ این اے 131سمیت وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماﺅںسے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اخترخا ن نے کہا کہ پاکستان کا شمار ترقی پذیر ممالک میں ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے کوروناوائرس کے اثرات کی زدمیں آنے والے غریب طبقات کو ریلیف کی فراہمی کے لئے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیا اور انشااللہ جب تک یہ اپنے پاﺅں کھڑے نہیں ہو جاتے حکومت اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ انہوںنے کہا کہ معیشت کی بحالی اوراس کے پہیے کو دوبارہ اسی رفتار سے گھمانا بڑا چیلنج ہے لیکن حکومت اس کےلئے پرعزم ہے اور اس کے لئے پیشگی اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں ،

تعمیراتی شعبے کوصنعت کا درجہ دینا ،برآمدی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں کے لئے اربوں روپے کا پیکج اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ہمایوںاخترخان نے کہا کہ اپوزیشن نے مشکل کی اس گھڑی میںقوم میں اتحاد پیدا کرنے کی بجائے تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی۔ حکومت کے بروقت اقدامات کو سراہنے کی بجائے اپنی سیاست کو چمکانے کےلئے ”میں نہ مانوں “ کی رٹ لگائی گئی جس سے ان کا عوا م میںچہرہ بے نقاب ہوچکاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں