تاندلیانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) کورونا وائرس نے پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اس موذی اور خطرناک وباءسے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسز دن رات کوشاں ہیں۔ پوری قوم اس وقت میڈیکل کے عملے کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور قوم کے ان محسنوں کے لیے دعاگو ہے جو اس وباءکو پاکستان سے ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ حکومت بھی مشکل کی اس گھڑی میں اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ عوام کو بھی چاہیے کہ حکومتی اعلانات و اقدامات پر پوری طرح عمل کرے تاکہ یہ وباءمزید نہ پھیل سکے۔
پولیس اور انتظامی افسران بھی پوری طرح چوکس ہیں اور کرونا سے نمٹنے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں۔ جلد حکومت اور عوام مل کر اس جنگ میں فتحیاب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمودنے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایم،ایس ،ڈاکٹر عظمت عباس کوہسپتال سٹاف ،ملازمین ،اور مریضوںکے لئے ہزاروں کی تعدادمیں ماسک تقسیم کرتے ہوئے کیا ،
ان کا مزیدکہنا تھا کی جلد ہی پولیس اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین میں ماسک تقسیم کئے جائیںگے کل ہم نے دو سو افراد تک ان کے گھروںتک آٹے کے تھیلے پہنچا ئے ہیںاور انشااللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گامستحق افراد تک راشن ان کی دہلیز پر پہنچایاہمارا اولین مقصد ہے ،پاکستان تحریک انصاف تاندلیانوالہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا