چوہدری سرور

حکومت مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں،گورنر پنجاب

لاہور (عکس آن لائن ) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مدت پوری ہونے

سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانے والی نہیں ہے۔ لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری سرور سے پارٹی رکن

نوریز شکور اور پیر ناظم شاہ سمیت دیگر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ عمران خان نے

ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے لیکن سیاسی مخالفین کو پاکستان کا آگے بڑ ھنا ہضم نہیں رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی انتقام پر نہیں آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اس لیے حکومت مدت

پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ عالمی معاشی

انڈیکس میں پاکستانی پوزیشن 28 پوائنٹس بہتر ہوئی ہے، اس کے علاوہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم،

احساس پروگرام تاریخی اقدام ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں