اداکارہ ریشم

حکومت فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دے کر مراعات کا اعلان کرے ‘ ریشم

لاہور(عکس آن لائن)اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ حکومت فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دے کر اس کے لئے بھی مراعات کا اعلان کرے ، صرف فلموں میں کام کرنا ہی مصروفیت نہیں ہوتا بلکہ شوبز میں دیگر سر گرمیاں بھی مصروفیت ہی شمار ہوتی ہیں ۔

ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت کی جانب سے پاکستان فلم انڈسٹری کی کبھی بھی سرپرستی نہیں کی گئی ۔ اگر ایسا ہوتا تو اس کے لئے باقاعدہ پالیسی بنائی جاتی اور معاونت بھی کی جاتی ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری بہت بڑاشعبہ ہے ، حکومت کو چاہیے کہ اسے صنعت کا درجہ دے کر اس کے لئے مراعات کا اعلان کیا جائے ۔ انہوں نے اپنی مصروفیات کے حوالے سے کہا کہ اپنی شوبز کی سر گرمیوں سے اپنے پرستاروں کو سوشل میڈیا پر با خبر رکھتی ہوں ، صرف فلموں میں کام کرنا ہی مصروفیت نہیں ہوتا شوبز میں اور طرح کی سر گرمیاں بھی مصروفیت کے زمرے میں آتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں