قمر زمان کائرہ

حکومت غریب عوام کے ضبط کو مت آزمائے ،پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے’ قمر زمان کائرہ

لاہور( عکس آن لائن )پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا،پٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے سے تمام مصنوعات کی قیمتیں بڑھ جاتی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت غریب عوام کے ضبط کو مت آزمائے اور اضافہ فوری واپس لیا جائے ۔ قمر زماں کائرہ نے کہا کہ حکومت صرف آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر ملک چلا رہی ہے، عوام ان کی ترجیح نہیں،ٹابت ہو گیا اس کٹھ پتلی اور نا اہل حکومت کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافہ صنعتی پیداوار اور برآمدات کے لئے بھی تباہ کن ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں