فردوس عاشق اعوان

حکومت عوام کو کسی مخصوص ٹولے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور ( عکس آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو کسی مخصوص ٹولے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی ہے، کورونا کے خلاف نبرد آزما ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمارے ہیرو ہیں۔

بدھ کو لاہور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن کی سیاسی تھیٹر نے کورونا کی آبیاری کی ہے اور سیاسی مقاصد کیلئے عوام کی زندگیوں کو داوپر لگایا گیاہے ۔ لاہور جلسے میں مزدور اور دہاڑی داروں کو پیسے دے کر لایاگیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو کسی مخصوص ٹولے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی ہے ۔ کورونا کے خلاف نبرد آزما ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمارے ہیرو ہیں ۔ حکومت کی ترجیح ہے کہ عوام کو صحت کی معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں