فرخ حبیب

حکومت عمران خان کو نااہل کرنے کی سازش کر رہی ہے، فرخ حبیب

لاہور (نمائندہ عکس)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کو نااہل کرنے کی سازش کر رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اْنہیں ہر صورت اقتدار چاہئے تاکہ این آر او 2 کی حفاظت کر سکیں، پی ڈی ایم کی حکومت کے آتے ہی ایک ایک کر کے سارے کرپشن کے کیسز ختم ہو گئے۔ اْنہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر 16 ارب کا ایف آئی اے کا کیس تھا اور سلمان شہباز جو اس کیس میں شریک ملزم تھے وہ ملک سے فرار تھے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کی کرپشن کا اصل وارداتیا سلمان شہباز ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ جب مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے آئے تو وہ بھی اچانک موت کا شکار ہو گیا، فضل الرحمن کی دولت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ اگر حکومت مذاکرات پر راضی نہیں ہوئی اور الیکشن کی تاریخ نہ دی تو اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔انہوںنے کہاکہ اعظم سواتی نے کوئی دہشت گردی کی یا کرپشن کی ہے جو ان کے ریمانڈ دے رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ پرویز الہٰی ہمارے اتحادی ہیں، اس اتحاد سے ہمیں کوئی ایشو نہیں۔اْنہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی نے کمٹمنٹ کی ہے، عمران خان کے اعلان پر عمل درآمد کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں