ڈاکٹر ظفر مرزا

حکومت شعبہ صحت کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کر رہی ہے، نیوٹریشن پر 500 ارب کا پروگرام لا رہے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت شعبہ صحت کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کر رہی ہے، نیوٹریشن پر صوبوں کے ساتھ 500 ارب کا پروگرام لا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیلتھ سروس اکیڈمی میں سالانہ 10ویں پبلک ہیلتھ کانفرنس میں کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت شعبہ صحت کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشروبات اور سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا، ایف ای ڈی کے محاصل شعبہ صحت پر خرچ ہوں گے، وفاقی دارالحکومت کو ماڈل ہیلتھ سٹی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پسماندہ طبقہ کو صحت انصاف کارڈ سے مفت علاج فراہم کر رہے ہیں، نیوٹریشن پر صوبوں کے ساتھ 500 ارب کا پروگرام لا رہے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت شعبہ صحت کو سیاست سے پاک کرنا چاہتی ہے، صوبوں کے تعاون سے لاڑکانہ میں ایڈز کی وبائی صورتحال پر قابو پایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی حکومت ہے جو مقامی اداروں کو مضبوط بنا رہی ہے، احساس پروگرام غربت کے خاتمہ کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں