حکومت سندھ

حکومت سندھ نے رمضان کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں

کراچی (عکس آن لائن ) رمضان کی برکتیں سمیٹیں اور کورونا سے بھی مقابلہ کریں۔ رمضان المبارک سے متعلق سندھ حکومت نے حکم نامہ جاری کردیا۔ تراویح گھروں پر ادا کی جائیں گی۔ فروٹ چاٹ سموسے اور پکوڑے کے اسٹالز لگانے پر پابندی ہوگی۔

کریانہ اسٹور اور سبزی کی دکانیں صبح آٹھ بجے سے شام پانچ جبکہ دودھ کی دکانیں صبح آٹھ سے شام 8 بجے تک کھولنے کے احکامات دے دیئے۔ رمضان کی رونقیں برقرار رکھیں۔ اس بار گھروں میں رہنے پر اتفاق کریں ماہ صیام کے حوالے سے سندھ حکومت نے ایس او پیز پر مبنی حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے کے مطابق تراویح کی ادائیگی گھروں پر ہوگی مساجد آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ افطار کے روایتی لوازمات فروٹ چاٹ سموسے اور پکوڑے کے اسٹالز لگانا منع ہوگا۔ روزے دار صرف ہوم ڈیلیوری کے ذریعے اشیائ مانگواسکتے ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کریانہ اسٹور اور سبزی کی دکانیں صبح آٹھ بجے سےشام پانچ تک کھلی رہیں گی دودھ کی دکانوں کورات آٹھ بجے تک کام کی اجازت ہوگی۔ ریستوران شام پانچ سے رات دس بجے تک ڈیلیوری کرسکتے ہیں۔پبلک ٹرانسپورٹ، ڈبل سواری اورعمومی کاروباری سرگرمیوں کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی پر سندھ وبائی امراض کنٹرول ایکٹ 2014 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں