رانا تنویر حسین

حکومت سارا زور اپنے سیاسی مخالفین کو دیوار کے ساتھ لگانے پر صرف کررہی ہے ‘رانا تنویر حسین

شیخوپورہ(عکس آن لائن)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار میں آئی ہے اس وقت سے آج تک پاکستان کے اندرونی و بیرونی مسائل و مشکلات میں اضافہ ہونے کے ساتھ سرحدی صورتحال نہایت کشیدہ ہونے کے ساتھ ملکی سلامتی کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں،

حکومت بیرونی دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناپاک بنانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے اور وہ سارا زور اپنے سیاسی مخالفین کو دیوار کے ساتھ لگانے پر صرف کررہی ہے اگر نیشنل ایکشن پروگرام کی روح کے مطابق اس پر عملدر آمد کیا جاتا تو شایدحالیہ واقعات رونما نہ ہوتے، بھارت کو اسی کے انداز میں جواب دینے کی ضرورت ہے مگر ملک کے وزیر اعظم کی توپیں اپوزیشن کی طرف ہیں جو کہ دشمن کی طرف ہونی چاہئے، اپوزیشن رہنماؤں کو غدار اور باغی قرار دیکر انکے خلاف مقدمات درج کرنا دشمن کے ایجنڈے کو پورا کرنے کے مترادف ہے،

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ ہر جماعت کا اپنا سیاسی ایجنڈہ ہے تاہم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر سب کا موقف ایک ہے کہ موجودہ حکو مت کو گھر بھیج کر ملک میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا جائے، اپوزیشن کے خلاف سیاسی انتقامی کاروائیوں کو بند کرکے ملکی سلامتی کے معاملات اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں مگر عمران خان نیازی مسلسل اپوزیشن کو ہی ٹارگٹ کئے ہوئے ہے وزیر اعظم کا یہ طرز عمل کسی بھی طور پر ملک و قوم اور جمہوریت کے مفاد میں نہ ہے

،نواز لیگ نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ہمیشہ خراج عقیدت پیش کیا ہے ہمارا اصولی مطالبہ ہے کہ تمام قومی ریاستی اداروں کو اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ فوج کو ہم نہیں بلکہ حکومت متنازعہ بنانے کی کوشش کررہی ہے خود وزیر اعظم کے فوج کے متعلق بیانات اور انٹر ویو اس کی واضح دلیل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں